تھائی لینڈ کواپیرل و ہوم ٹیکسٹائلز برآمدات میں 47کروڑ ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے،پاکستان بزنس کونسل

پیر 25 جنوری 2016 12:14

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی ) کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کو کی جانے والی اپیرل اور ہوم ٹیکسٹائلز کی برآمدات میں 47کروڑ ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

سروے رپورٹ کے مطابق اس وقت تھائی لینڈ کو کی جانے والی اپیرل اور ہوم ٹیکسٹائلز کی ملکی برآمدات کا حجم 14لاکھ ڈالر سالانہ ہے جس کو باآسانی 61لاکھ ڈالر سالانہ تک توسیع دی جا سکتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ پاکستانی کیلئے اچھی درآمدی منڈی ثابت ہوسکتا ہے جس کیلئے ویلیو ایڈیشن اور مقامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق برآمدات کو فروغ دینا ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں