فیڈرل بورڈ انٹر کالجیٹ گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ پرسوں شروع ہوگی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 25 جنوری 2016 12:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 25 جنوری۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیراہتمام فیڈرل بورڈ انٹر سکولز گرلز اتھلیٹکس چیمپئن شپ بدھ پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس غلام مرتضیٰ چیمہ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور چیمپئن شپ میں فیڈرل بورڈ سے منسلک سکولز کی ٹیمیں شرکت کریں گی اور یہ چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں