آرمی چیف کا بیان قابل ستائش ہے ، ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 25 جنوری 2016 13:51

آرمی چیف کا بیان قابل ستائش ہے ، ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 جنوری 2016ء) : ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا بیان قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف پاکستانی تاریخ کے بہترین سپہ سالار ہیں،۔

(جاری ہے)

نعیم الحق نے کہا کہ آرمی چیف کے تمام فیصلوں کو عوامی حلقوں میں سراہا گیا ۔ اور انہیں عوام میں خاصی مقبولیت بھی حاصل ہے۔واضح رہے کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق خبریں عام تھیں تاہم ان تمام خبروں کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں