آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی تردید، شیخ رشید احمد کی پہلی پیش گوئی سچی ثابت ہوگئی

پیر 25 جنوری 2016 14:19

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی تردید، شیخ رشید احمد کی پہلی پیش گوئی سچی ثابت ہوگئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد جو اکثر سیاسی پیش گوئیاں کرتے رہتے ہیں ان کی اب تک کوئی بھی پیش گوئی صحیح ثابت نہیں ہوئی تھی تاہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے بارے میں شیخ رشید احمد نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ نہ جنرل راحیل توسیع لیں گے اور نہ ہی وزیراعظم انہیں توسیع دیں گے اس طرح ان کی اب تک کی کئی سالوں کے بعد پہلی پیش گوئی درست ثابت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد جو ٹی وی چینلز پر اکیلے انٹرویو دینا پسند کرتے ہیں اور وہ اکثر حکومت کو بعض امور میں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں گزشتہ سال تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے دھرنے کے موقع پر بھی شیخ رشید نے حکومت کے خاتمے کی کئی تاریخیں دی تھیں جو درست ثابت نہیں ہوئیں اور وہ اکثر اپنے انٹرویوز میں فوجی قیادت کے بہت قریب ہونے کے بھی دعوے کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے حالیہ انٹرویوز میں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست نہیں کریں گے اور نہ ہی وزیراعظم نواز شریف انہیں توسیع دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں