سپریم کورٹ نے این اے 108 منڈی بہاؤالدین کی انتخابی عذرداری میں وکیل تبدیل کرنے کی درخواست مستردکردی

نظرثانی کیس میں وکیل تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ کے رولز اجازت نہیں دیتے ‘عدالت عظمیٰ

پیر 25 جنوری 2016 14:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے این اے ایک سو آٹھ منڈی بہاؤالدین کی انتخابی عذرداری میں وکیل تبدیل کرنے کی درخواست مستردکردی ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وکیل تبدیلی کی درخواست مسترد کردی ۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث پیش ہوتے رہے اب ان کی جانب سے عدالت میں بابر اعوان کو وکیل کرنے کی استدعا کی گئی ۔

عدالت نے کہا کہ نظرثانی کیس میں وکیل تبدیلی کے لیے سپریم کورٹ کے رولز اجازت نہیں دیتے، وکیل کی عدم موجودگی میں درخواست گزار کو خود دلائل دینے ہونگے ‘ اس پر اعجاز چوہدری نے کہا کہ وہ آئندہ سماعت پر خود دلائل دیں گے ‘ عدالت نے تیاری کے لیے ایک ماہ کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں