وزارت صحت کے حکام ویب سائیٹ ہیکنگ کے بعد فرسٹریشن کا شکار

ہیکرز نے ٹوٹی پھوٹی انگریزی میں اپنے پیغامات چھوڑے

پیر 25 جنوری 2016 15:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) وزارت صحت ( این ایچ ایس ) کے حکام اپنی ویب سائیٹ کے ہیک ہونے کے باعث حیرانی و پریشانی سے دوچار ہو گئے ہیں تاہم ہیک شدہ ویب سائیٹ پر ہیکرز کے چھوڑے گئے پیغامات سے وہ مزید فرسٹریشن کا شکار ہو گئے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات نہیں ہے کہ پیغامات ملک کے خلاف یا ہیکرز نے وزارت کا کوئی سیکینڈل طشت ازبام کیا بلکہ حکام اس لئے پریشان تھے کیونکہ ہیکرز نے فخریہ پاکستانی ہونے کا دعوی کر کے غلط الفاظ چنے اور ان میں کرائم کی غلطیاں تھیں وزارت کے ایک سینئر بیوروکریٹ نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ پیغامات کو پڑھتے ہوئے مجھے ملک میں تعلیم کے گرتے معیار کا پتہ چلا اور الفاظ کے چناؤ نے مجھے ہیکرز کو پرائمری سکول میں داخل ہونے پر سوچنا پڑا ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء وزارت نے ہیکنگ کے اسباب جاننے کے لئے انکوائری بھی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں