سپریم کورٹ ، سزائے موت کے ملز م کی اپیل خا ر ج

پیر 25 جنوری 2016 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے اغواء برائے تاوان کے ملزم کی جانب سے سزائے موت کے خلاف دائر اپیل خارج کر دی ۔ ملزم صعیب نے قصور میں نو سالہ بچے ابوبکر کو 2009 میں اغوا کیا تھا جس پر ٹرائل کورٹ نے انہیں سزائے موت جبکہ ساتھی ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔

(جاری ہے)

جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پیر کے روز مقدمے کی سماعت کی ۔

اس دوران ملزم کے وکیل لطیف کھوسہ پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکل کو بھی سزائے موت کی بجائے رہا کیا جائے تاہم عدالت نے ان کے دلائل سے اتفاق نہ کرتے ہوئے ان کی درخواست خارج کر دی اور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے جس میں ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تینوں ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں