لاپتہ افراد بازیابی مقدمے کی جلد سما عت کے لئے آمنہ مسعود جنجوعہ کل سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گی

پیر 25 جنوری 2016 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کے چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ لاپتہ افراد کی بازیابی بارے مقدمے کی جلد سماعت کے لئے درخواست کل منگل کو سپریم کورٹ میں دائر کریں گی ۔

(جاری ہے)

آن لائن سے گفتگو میں آمنہ مسعود جنجوعہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے خلاف مقدمات تاحال سماعت کے لئے مقرر نہیں کئے جا رہے ہیں حالانکہ ان مقدمات کی سماعت کے لئے لارجر بنچ قائم کرنے کا حکم دیئے ہوئے بھی عرصہ گزر چکا ہے انہوں نے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی سے استدعا کی ہے کہ لاپتہ افراد اور ان کے خاوند مسعود جنجوعہ کا مقدمہ بھی جلد سماعت کے لئے مقرر کیا جائے ۔

لاپتہ افراد کے لواحقین انتہائی پریشانی کا شکار ہیں انہیں ان کے پیاروں کے بارے میں پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں