ٹیم کی شکست کی ذمہ داری بیٹنگ ، باؤلنگ دونوں پر عائد ہوتی ہے ، عبدالقادر ،سعید اجمل

پیر 25 جنوری 2016 17:23

ٹیم کی شکست کی ذمہ داری بیٹنگ ، باؤلنگ دونوں پر عائد ہوتی ہے ، عبدالقادر ،سعید اجمل

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 جنوری۔2016ء) پاکستان کی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میچ میں شکست پر کرکٹرز نے کہا کہ قومی ٹیم کی شکست کی ذمہ داری بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں پر عائد ہوتی ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیم کو ایک اچھے سپنر کی ضرورت ہے نیوزی لینڈ مثبت کرکٹ کھیل رہا ہے جبکہ پاکستان منفی کھیل کا مظاہرہ کر رہا ہے پیر کو سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میں پاکستان کی شکست کی ذمہ دار باؤلنگ اور بیٹنگ دونوں پر ہے پاکستان نے دونوں شعبوں میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ناقص حکمت عملی کا مظاہرہ کیا ہے ان کی کپتانی کی نالائقی کی وجہ سے پاکستان میچ ہارا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی شکست کے ذمہ دار بیٹنگ اور باؤلگن دونوں ہیں اور دونوں کی کارکردگی اچھی نہیں تھی ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام نہیں ہے کرکٹ بورڈ کو پسند و ناپسند کی بنیادوں پر چلایا جا رہاہے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے اندر ایک نائب کپتان بھی ہونا چاہئے تاکہ بعد میں اس کو کپتان بنایا جا سکے آف سپنر سعید اجمل نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا نیوزی لینڈ نے مثبت کرکٹ کھیلی جبکہ پاکستان نے منفی کھیل کا مظاہرہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی شکست کی ذمہ داری بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں پر عائد ہوتی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کو اس وقت ایک اچھے اسپنر کی ضرورت ہے کیونکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے وقت بہت کم ہے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں اس وقت تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لئے 5 اچھے باؤلرز ہونے چاہئیں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے موجود ٹیم کا کمبینیشن ٹھیک ہے اس کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں