او جی ڈی سی ایل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں کروڑوں روپے کی خرد برد پر سوسائٹی صدر سمیت 6عہدیدار گرفتار کرلیا ایف آئی اے کے ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکیدار کی گرفتاری کیلئے چھاپے

پیر 25 جنوری 2016 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے او جی ڈی سی ایل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل میں کروڑوں روپے کی خرد برد کرنے پر سوسائٹی کے صدر سمیت 6عہدیداروں کو گرفتار کرلیا جبکہ سوسائٹی میں ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکیدار کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹرایف آئی اے انعام غنی کے مطابق او جی ڈی سی ایل ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی میں ترقیاتی کاموں اور زمین کی خریداری میں 650ملین روپے کا غبن کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے نے سوسائٹی فنڈز میں خرد برد پر مقدمہ درج کر رکھا ہے اور سوسائٹی صدر اور ٹھیکیدار سمیت 7ملزمان نے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانتیں کرا رکھی ہیں، ضمانتیں منسوخ ہونے پر 6ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں سوسائٹی کے صدر عمر خان، بابر خان، رشید جنجوعہ، آفتاب شاہ، محمد رشید، عدنان کیانی اور فیضان اعظم شامل ہیں جبکہ ٹھیکیدار اظہر اویس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے لئے (آج)منگل کو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں