ایف آئی اے نے سنجورو آئل فیلڈ سکینڈل میں او جی ڈی سی ایل کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشارت مرزا کو گرفتار کرلیا

عدالت نے ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاریمنسوخ کردی تھی

پیر 25 جنوری 2016 17:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) ایف آئی اے نے سنجورو آئل فیلڈ سکینڈل کے مرکزی ملزم اور او جی ڈی سی ایل کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشارت مرزا کو گرفتار کرلیا ۔ملزم کو قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کے مطابق ملزم بشارت مرزا نے سنجورو اپریل2014ء میں فلو لائنز کا ٹھیکہ 951ملین روپے میں دیاجبکہ اس کا تخمینہ 270 ملین روپے لگایا گیا تھا۔

ایف آئی اے نے معاملے کی انکوائری کر کے بشارت مرزا کے خلاف مقدمہ درج کیا۔جس پر بشارت مرزا نے عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت کرائی، عدالت کی طرف سے ملزم کی ضمانت منسوخ کئے جانے پر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش کیلئے اس کا (آج) منگل کو عدالت سے جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں