چین نے متاثرین زلزلہ کے لیے امداد ی سامان این ڈی ایم اے کے حوالے کر دی
متاثرین زلزلہ کے لیے بھیجی گئی امداد میں متاثرہ خاندانوں کے لیے2950 ٹینٹ بھی شامل
پیر 25 جنوری 2016 18:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 جنوری۔2016ء) 26 اکتوبر 2015کو پاکستان میں آنے والے زلزلہ سے پاکستان کے متعدد علاقے خصوصاً شمالی علاقہ جات ، فاٹا اور گلگت بلتستان کے علاقے متاثر ہوئے ۔ زلزلہ متاثرین سے انسانی ہمدری اور اظہار یکجہتی کے لیے چین کی گورنمنٹ کی طرف سے متاثرین زلزلہ کے لیے امداد بھیجی گئی ہے ۔امداد میں زلزلہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے2950 ٹینٹ بھیجے گئے ہیں ۔
عوامی جمہوریہ چین کی طرف سیچین کے سفیر Sun Weidong نے آج این ڈی ایم اے H-11 ویئر ہاؤس اسلام آباد میں امدادی سامان چیئرمین این ڈی ایم اے جناب میجر جنرل اصغر نواز صاحب کے حوالے کیا۔میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران چائینز ایمبیسڈٖر نے پاکستا ن میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔(جاری ہے)
انہوں نے متاثرین کی امداد کے لیے حکومت پاکستان کی طرف سے کیئے گئے بر وقت اقدامات کو سراہا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی گورنمنٹ اس مشکل وقت میں پاکستان کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ چئیرمین این ڈی ایم اے صاحب نے چائنیز گورنمنٹ کی طرف سے انسانی ہمدری اور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے زلزلہ متاثرین کی امداد کرنے پر چائینز ایمبیسڈر کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہمیشہ برادرانہ تعلقات قائم رہے اور ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے قدرتی آفات سے دوچار اس مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کا ساتھ دینے پر چائینز گورنمنٹ کے جذبہ انسانی ہمدردی کو سراہا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چین کی طرف سے آج این ڈی ایم اے کے حوالے کیئے جانے والے 2950 ٹینٹ کے علاوہ پہلے بھی چین نے امدادی سامان ٹینٹ، کمبل اور جنریٹر کی صورت میں متاثرین زلزلہ کے لیئے 5 نومبر 2015 کو این ڈی ایم اے کے حوالے کیا تھا ۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ، پاکستان مسترد نے دعوے مسترد ..
ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 10 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،ادارہ شماریات
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت کمانڈ کانفرنس، خصوصی عملدرآمد کمیٹی کی بریفنگ
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
سرکاری اراضی قبضہ کیس: محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ ..
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
وفاقی کابینہ ، بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے نمٹانے کیلئے مکران ڈویژن میں اضافی خصوصی عدالت ..
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، صوبہ بلوچستان میں انسدادِ منشیات کے مقدمے ..
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، پولیس ترجمان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے