وزیر اعظم فیس واپسی کیلئے ویب پورٹل سسٹم کے استعمال پر ایچ ای سی ورکشاپ
پیر 25 جنوری 2016 19:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی) پاکستان نے سیکرٹریٹ میں وزیر اعظم ٹیوشن فیس واپسی سکیم کے لئے سٹوڈنٹ ویب پورٹل سسٹم کے اطلاق اور استعمال کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا انتظام کیا ۔جیسا کہ وزیر اعظم فیس واپسی سکیم کا نظام خودکار بنا دیا گیا ہے، سٹوڈنٹ ویب پورٹل سسٹم سے متعلق طریقے اور ہدایات سے متعلق ورکشاپ میں سندھ ،بلوچستان اور گلگت - بلتستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹیوں کے مندوبین کی عملی رہنمائی کی گئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جی رضا بھٹی ،قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن نے سٹوڈنٹ ویب پورٹل سسٹم کے اطلاق کی اہمیت ،آن لائن سٹوڈنٹ رجسٹریشن، سٹوڈنٹ ریکارڈ کی جانقدری اور پیسوں کے استعمال کی رپورٹ پر روشنی ڈالی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے نوجوانوں کی مدد کرنے میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔
شفافیت کو زیادہ سے زیادہ کرنے اور سکیم کے مجموعی طریقہ کار کو باسہولت بنانے کیلئے ایچ ای سی نے ایک مناسب ویب پر مبنی سسٹم تیار کیا ہے ۔اگرچہ یونیورسٹیوں نے مینوئل سسٹم کو اپنا لیا ہے پھر بھی یونیورسٹی مندوبین کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگاتاکہ وہ مؤثر انداز سے ویب پورٹل سسٹم پرکام کر سکیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایچ سی میں جاری سلسلوں کی یہ چوتھی ورکشاپ تھی۔وزیر اعظم ٹیوشن فیس واپسی سکیم ویب پورٹل سسٹم پر پہلی ورکشاپ پشاور میں خیبر پختونخواہ کی تمام سرکاری یونیورسٹیوں کے مندوبین کیلئے منعقد کی گئی۔ دوسری ورکشاپ جڑواں شہروں(اسلام آباد اور راولپنڈی) اور آزاد جموں و کشمیر کی یونیورسٹیوں کے مندوبین کیلئے منعقد کی گئی جبکہ تیسری ورکشاپ جنوبی پنجاب ریجن کیلئے منعقد کی گئی۔ مالی سال2015-16 میں کم ترقی یافتہ علاقوں کے لئے وزیر اعظم ٹیوشن فیس واپسی سکیم کیلئے 1.8بلین روپے جاری کئے۔گزشتہ سال کم ترقی یافتہ علاقوں کے 52,333طلبہ نے سکیم سے مستفید ہوئے۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں ..
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
9 مئی ریلی کیس،بیرسٹرگوہر،عمرایوب کی عبوری ضمانت منظور
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم ..
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
سنٹرل ایشین والی بال لیگ(کل)سے شروع ہوگی
نیب ترامیم فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کیلئے 5 رکنی لارجر بینچ تشکیل
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیل کئے گئے تندورڈی سیل اورگرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
جیولین کے بغیر اولمپک کی تیاری کر رہا ہوں، جیولین تھرور محمد یاسر
ڈی سی اسلام آباد کا متوقع بارش کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کے افسران کو الرٹ رہنے کا حکم
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی گوادر کے علاقے میں معصوم مزدورں کے قتل پر اظہار افسو س
-
سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے طے پاگئے،جام کمال
-
وزیر اعظم شہبازشریف کی ملکی برآمدات کو مزید مسابقتی بنانے کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
-
تجارت اور کاروبار میں آسانی کے حوالے سے پالیساں بناتے ہوئے نجی شعبے سے مشاورت کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
-
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور ممبئی انڈینز کے مابین انڈین پریمیئر لیگ کاواحد میچ کل کھیلا جائے گا
-
پاک، بھارت تعلقات بہتر کرنے کیلئے اسپورٹس کو بہتر کرنا ہوگا،شاہد آفریدی
-
200رنز کریں گے تو میچ بچانے کی پوزیشن میں ہوں گے، یونس خان
-
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو طالب علموں کو پیر تک الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے سے روک دیا
-
آئی کیوب قمر نے کامیابی کے ساتھ چاند کے مدار سےپہلی تصویر بھیج دی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا سیل کئے گئے تندورڈی سیل اورگرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سموگ پر قابو پانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کاگوادر میں معصوم مزدورں کے قتل پر افسوس کا اظہار