این ایل سی 5 سالہ بزنس پلان تیا ر کرکے اپنے اہداف مقرر کرے،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں گے،این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،قومی ٹرکنگ پالیسی اور لاجسٹک فریم ورک کی جلد از جلد تکمیل کی جائے

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کانیشنل لاجسٹک بورڈ کے اجلاس سے خطاب

پیر 25 جنوری 2016 20:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہاہے کہ نیشنل لاجسٹک سیل پانچ سالہ بزنس پلان تیا ر کرکے اپنے اہداف مقرر کرے،چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں گے،این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،قومی ٹرکنگ پالیسی اور لاجسٹک فریم ورک کی جلد از جلد تکمیل کی جائے۔

وہ پیر کو نیشنل لاجسٹک بورڈ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر نے نیشنل لاجسٹک سیل کو پانچ سالہ بزنس پلان تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ا کہ کہ اس پلان کے ذریعے سیل کے لئے اگلے پانچ سال کے اہداف مقرر کئے جائیں تاکہ ادارے کو خطے کو بہترین ٹرانسپورٹ کمپنی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

این ایل سی کو درمیان مدتی اور طویل مدتی اہداف تیار کر کے اپنی آپریشنل استعدا د کو بڑھانا چاہئے تاکہ وہ مستقبل میں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک کے شعبے میں پیدا ہونے والے بے پناہ مواقع سے فائد ہ اٹھا سکے ۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے لاجسٹک کے شعبے میں بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہا این ایل سی ملک کے لاجسٹک کے شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ااور سے اپنے اندر بر وقت تبدیلیاں لانی چاہئیں تاکہ وہ آنے والے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکے۔انہوں نے این ایل سی کو ہدایات جاری کیں کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ اور گوادر میں لاجسٹک کے شعبے میں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اسے فورا کام کر دینا چاہئے۔وفاقی وزیر نے ادارے کو اپنے فلیٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔حسن اقبا ل نے اجلاس کے دوران ملک کی قومی ٹرکنگ پالیسی اور لاجسٹک فریم ورک کی جلد از جلد تکمیل کے لئے بھی ہدایات جاری کیں

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں