وزیراعظم کے اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے بار ے خبریں بے بنیاد ہیں ، نوازشریف چارسدہ واقعہ پر ڈیووس سے رابطے میں تھے ، وزیر اعظم کے حکم پر وفاقی وزراء فوری جائے وقوعہ پر پہنچے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 25 جنوری 2016 21:39

وزیراعظم کے اعلیٰ سطحی اجلاس بلانے بار ے خبریں بے بنیاد ہیں ، نوازشریف چارسدہ واقعہ پر ڈیووس سے رابطے میں تھے ، وزیر اعظم کے حکم پر وفاقی وزراء فوری جائے وقوعہ پر پہنچے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف چارسدہ واقعے پر ڈیووس سے رابطے میں تھے ، وزیر اعظم کے حکم پر وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ ، وفاقی وزیر بلیغ الرحمن اور میں خود حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے تھے، پیر کوکوئی اعلیٰ سطح اجلاس نہیں بلایا گیا تھا ، ۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے پیر کو کوئی اعلیٰ سطحی اجلاس نہیں بلایا تھا جس کے منسوخ ہونے کی خبر میڈیا میں چل رہی ہے ۔ یہ خبر بالکل بے بنیاد ہے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ چارسدہ حادثے میں وزیر اعظم پوری طرح رابطے میں تھے اور ان کے حکم پر وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ ، وفاقی وزیر بلیغ الرحمن اور میں خود جائے حادثہ پر گئے ۔

(جاری ہے)

واقع کا جائزہ لیا اور لواحقین سے افسوس کا اظہار بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک مرض میں مبتلا ہیں اور اس مرض کے خاتمے کے لئے ہی آپریشن ضرب عضب بھی شروع کیا اور یہ واقعات اس دہشگردی کی بیماری کی علامتیں ہیں ۔ وزیر اعظم جہاں موجود تھے وہاں پر افغانستان کے صدر بھی موجود تھے اس واقعے کے نتیجے میں افغانستان کی طرف انگلیاں اٹھ رہی تھی وزیر اعظم نے افغان صدر سے ملاقات کرکے اس معاملے پر افغان صدر سے بات چیت کی

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں