ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے دوہری شہریت کیس میں سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کی عبوری ضمانت میں دو فروری تک توسیع کردی ، ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب

پیر 25 جنوری 2016 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 جنوری۔2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ پرویز القادر میمن نے دوہری شہریت کیس میں سابق آڈیٹر جنرل بلند اختر رانا کی عبوری درخواست ضمانت میں دو فروری تک توسیع کر تے ہوئے ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو عدالت نے سابق آڈیٹر جنرل کی جانب سے دائر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت کی تو درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے میرے موکل کے خلاف انکوائری نہیں کی اس کے باوجود جوٹا مقدمہ درج کیا گیا میرا موکل اب سرکاری ملازم بھی نہیں ہے ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

عدالت نے ملزم بلند اختر رانا کی عبوری درخواست ضمانت دو فروری تک ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کر تے ہوئے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر مقدمہ کا ریکارڈ عدالت میں پیش کریں ۔واضح رہے کہ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کینڈین شہریت چھپانے الزام میں سابق آڈیٹر جنرل کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں