غیر مجاز افسران کے ساتھ تعینات تمام اہلکاروں کی تین دن میں واپسی یقینی بنائی جائے

وزیر داخلہ کا آئی جی اسلام آباد پولیس کو حکم

پیر 25 جنوری 2016 22:35

اسلام آباد ۔ 25 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 جنوری۔2016ء) وزیر داخلہ نے ا سلام آباد پولیس کی غیر متعلقہ افسران کے ساتھ تعیناتی اور گھریلو ڈیوٹی کرنے کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی کو حکم دیا ہے کہ غیر مجاز افسران کے ساتھ تعینات تمام اہلکاروں کی تین دن میں واپسی یقینی بنائی جائے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ نفری میں کمی کی شکایات کے باوجود اہلکاروں کی بڑی تعداد کا ذاتی و گھریلو ڈیوٹیوں پر مامورکئے جانا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری تنخواہ پر ذاتی ڈیوٹیوں کی اجازت ہرگز نہیں دی جا سکتی اور آئندہ ایسی شکایات پر متعلقہ افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں