اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 29 جنوری کو ہوگا

منگل 26 جنوری 2016 12:14

اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 29 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) اسلام آباد سپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 29 جنوری کو ہوگا، جس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر سید شرافت حسین بخاری کریں گے، سیکرٹری رانا تنویراحمد نے بتایا کہ اجلاس میں گذشتہ سال کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اس سال منعقد ہونے والی کھیلوں کی سرگرمیوں کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا اور اجلاس میں ایسوسی ایشن کے نئے عہدیدار کا چناؤبھی کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں