وزیر اعظم نواز شریف کا سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 26 جنوری 2016 12:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صاحبزادہ یعقوب خان منجھے ہوئے سفارتکار تھے جن کی قابلیت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مگل کے روز وزیر اعظم نواز شریف نے صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ صاحبزادہ یعقوب کی ملک کے لئے گرانقدر خدمات ہیں وزیر اعظم نے مزید کہا کہ خدا مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبرو جمیل دے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں