بیوروکریٹس ترقیا ں ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست انٹرا کورٹ اپیل کے فیصلے تک موخر

سپریم کورٹ نے مرکزی سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے کا حکم دے دیا

منگل 26 جنوری 2016 12:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے بیوروکریٹس کی ترقیوں کے معاملے میں سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست انٹرا کورٹ اپیل کے فیصلے تک موخر کرتے ہوئے مرکزی سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلانے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ہائی کورٹ انٹراکورٹ اپیلوں پر دو ہفتوں میں سماعت مکمل کر کے فیصلہ دے ۔

ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی توہین عدالت کے معاملہ کا جائزہ لیں گے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کے روز بیورو کریٹس کی ترقیوں کے حوالے سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت نے وفاقی حکومت کو حکم دیا ہے کہ ہائی کورٹ کے انٹراکورٹ اپیل کے فیصلوں کے بعد مرکزی سلیکشن بورڈ کا اجلاس بلایا جائے اور ترقیوں کا جائزہ لیا جائے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے ترقیوں کی حد تک درخواست نمٹا دی ہے جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ویژن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التواء انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت کے فیصلے کے بعد کی جائے گی ۔ اس سلسلے میں عدالت نے ہائی کورٹ کو حکم دیا ہے کہ دو ہفتوں میں انٹراکورٹ اپیل کا فیصلہ کیا جائے ۔ بعدازاں عدالت نے توہین عدالت کی سماعت دو ہفتوں کے لئے ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں