بچت سکیموں میں 21 جنوری تک 151 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی،سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز

منگل 26 جنوری 2016 13:14

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) نے بچت کی مختلف سکیموں کے تحت 151 ارب روپے کی بچتیں وصول کی ہیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی این ایس کے حکام نے کہا ہے کہ رواں مالی سال 2015-16ء کے لئے بچتوں کی وصولیوں کے حوالے سے 302 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ 21 جنوری 2016ء تک 151 ارب روپے کی مختلف بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ اس عرصہ کے لئے بچتوں کی وصولیوں کا ہدف 169 ارب روپے تھا۔ حکام نے توقع ظاہر کی کہ مالی سال کے اختتام تک بچتوں کی وصولیوں کے ہدف کو حاصل کرلیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں