اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے 125 کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 14:01

اسلام آباد : سپریم کورٹ نے این اے 125 کے ووٹوں کی تصدیق کا حکم دے دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : سپریم کورٹ نے این اے 125 میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں این اے 125 میں ٹربیونل فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس کی سر براہی میں تین رکنی بنچ نے اپیل کی سماعت کی جس کے بعد سپریم کورٹ نے این اے 125 میں ووٹوں کی تصدیق کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ این اے 125 کے ووٹوں اور کاؤنٹر فائلز پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی جائے جبکہ نادرا سے 3 ماہ میں رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ اُمید کرتے ہیں کہ تین ماہ میں نادرا ووٹوں کی تصدیق کا عمل مکمل کر لے گا۔ جس کے سماعت کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ این اے 125 سے ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں