صدر ‘وزیر اعظم اور سیاسی رہنماؤں کا سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پراظہارافسوس

مرحوم کی ملک کیلئے گراں قدرخدمات پرخراج تحسین پیش کیا

منگل 26 جنوری 2016 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء)صدرمملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف اور سیاسی رہنماؤں نے سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے مرحوم کی ملک کیلئے گراں قدرخدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔صدرممنون حسین اور وزیراعظم نوازشریف نے اپنے الگ الگ پیغام میں سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کے انتقال پرافسوس کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اورپسماندگان کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔

صدرممنون حسین نے سابق وزیرخارجہ کی خارجہ امورکے لئے خدمات کوسراہا، جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہاکہ مرحوم صاحبزادہ یعقوب خان منجھے ہوئے سفارتکارتھے۔ سابق وزیرخارجہ صاحبزادہ یعقوب خان کی ملک کے لئے گراں قدرخدمات ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے مرحوم صاحبزادہ یعقوب علی خان کی ایک تجربہ کار سفارت کار کی حیثیت سے اور بیرون ملک مشنز میں تعیناتی کے دوران ملک کے لئے شاندار خدمات کی تعریف کی۔

انہوں نے الله تعالی سے مرحوم کی بلندی درجات اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے سابق وزیر خارجہ صاحبزادہ یعقوب علی خان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ یعقوب خان ایک تجربہ کار سفارت کار تھے، ان کی خدمات ہمیشہ تاریخ کا حصہ رہیں گی۔ انہوں نے مرحوم کو ان کی قومی خدمات پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ رب کریم مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں