نوازشریف کڈنی ہسپتال سوات کاافتتاح جلدکیاجائیگا

منصوبہ تقریباً ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے ‘سرکاری ذرائع

منگل 26 جنوری 2016 14:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) نواز شریف کڈنی ہسپتال سوات کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ ہسپتال تقریباً ساٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

116 بستروں پر مشتمل ہسپتال بتیس کنال رقبے پر محیط ہے ۔جدید مشینری سے آراستہ یہ ہسپتال وزیراعظم محمد نواز شریف کی طرف سے سوات اور نواحی علاقوں کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں