ووٹوں کی نادرا تصدیق پر کوئی اعتراض نہیں، عدالت کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 14:19

ووٹوں کی نادرا  تصدیق پر کوئی اعتراض نہیں، عدالت کے فیصلے کا احترام کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سد رفیق کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم این اے 125میں ووٹوں کیدوبارہ گنتی کے لیے بھی تیار تھے ، ہمیں ووٹوں کی نادرا سے تصدیق پر بھی کوئی اعتراض نہیںہے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 125کے ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کی تجویز سپریم کورٹ نے دی ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ نادرا اپنا کام کرے ،دعا ہے کہ کیس کا فیصلہ تین ماہ میں ہو جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کہ ہم نے عدالتوں کا ہمیشہ احترام کیا ہے اور آئندہ بھی عدالتوں کے تمام فیصلوں کو خوش اسلوبی سے قبول کریں گے۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے این اے 125میں ووٹوں اور کاﺅنٹر فائلز پر انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق نادرا سے کروانے کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں