اسلام آباد : شہریوں کو جعلی ڈالر بنا کر دینے والا نائجیرین باشندہ گرفتار، ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 14:20

اسلام آباد : شہریوں کو جعلی ڈالر بنا کر دینے والا نائجیرین باشندہ گرفتار، ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : شہریوں کو جعلی ڈالر بنا کر دینے والے نائجیرین باشندے کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ نائجیرین باشندے کو ایف 10سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ گرفتار ملزم شہریوں سے پیسے لے کر انہیں جعلی ڈالر بنا کر دیتا تھا۔

(جاری ہے)

ابھی بھی ملزم نے ایک شہری سے 45لاکھ روپے لے کر جعلی ڈالر فراہم کرنا تھے۔ ایف آئی نے ملزم کو گرفتار کر کے سینئیر سول جج عبد الغفور کاکٹر کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ غیر ملکی باشندے سے 15 لاکھ روپے اور موبائل فونز بھی بر آمد کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں