اسلام آباد سپورٹس بورڈکا قائد اعظم بین الصوبائی گیمزکے سلسلہ میں اجلاس

منگل 26 جنوری 2016 14:53

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) اسلام آباد سپورٹس بورڈ کاقائد اعظم بین الصوبائی گیمز کے سلسلہ میں اجلاس ہوا، جس کی صدارت اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد علی نے کی ، اجلاس میں اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری محمد اصغر نیازی اور اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد رمضان قصوری کے علاوہ گیمز میں حصہ لینے والی ٹیموں کے نمائندوں نے شرکت کی، قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 4 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوں گے جس میں اسلام آباد سپورٹس بورڈکا کھیلوں کا دستہ بھر پور طریقے سے شرکت کرے گا، گیمز میں فٹ بال، ہاکی، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، باکسنگ، کراٹے، ریسلنگ، اتھیلیٹکس، جوڈو، تائیکوانڈو، سکوائش، لان ٹنیس اور والی بال کے مقابلے ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں