اسلام آباد، پشاور موڑ انٹرچینج پراجیکٹ مزید تاخیر کا شکار، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا

منگل 26 جنوری 2016 16:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) اسلام آباد میں پشاور موڑ انٹرچینج پراجیکٹ مزید تاخیر کا شکار، شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں پشاور موڑ انٹرچینج پراجیکٹ مزید تاخیر کا شکار ہورہاہے،جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات آرہی ہیں،یہ منصوبہ28فروری2014کو شروع کیا گیا،اس منصوبے کو9ماہ میں مکمل ہونا تھامگر دھرنوں کو بنیاد بناکر مدت تکمیل میں مارچ2015تک توسیع کی گئی،15ارب کے اس منصوبے میں4بارتوسیع کی گئی مگر اب تک یہ منصوبہ مکمل نہ ہوسکا،شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمیں رش کے باعث آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے،ہروقت دھول مٹی اورآلودگی سے بہت سی بیماریاں اس علاقے میں جنم لے رہی ہیں،ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اسے جلدازجلد مکمل کیاجائے تاکہ معمولات زندگی بحال ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں