نظرثانی کی درخواستوں میں کونسل تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،سپریم کورٹ

وکلاء تیاری کے ساتھ آئیں اور دلائل دیں ، ریما رکس

منگل 26 جنوری 2016 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نظرثانی کی درخواستوں میں کونسل تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور نہ ہی درخواستوں کی سماعت پر غیر ضروری التواء دیا جائے گا وکلاء تیاری کے ساتھ آئیں اور دلائل دیں یہ ہدایت 3 رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس میاں ثاقب نثار نے مسماة راضیہ بی بی بنام شہناز بیگم نظرثانی کیس کی سماعت کے دوران جاری کی ہے عدالت نے کونسل تبدیل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخواست ویسے بھی 66 روز کے بعد دائر کی گئی ہے اوپر سے وکیل تبدیل کرنے کی اجازت مانگی جا رہی ہے اس لئے نہ وکیل تبدیل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں اور نہ ہی زائد المیعاد درخواست سن سکتے ہیں عدالت نے درخواست بھی خارج کر دی ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں