پاکستان کے جینیوا مشن کی سفیر، پہلی پاکستانی نابینا خاتون صائمہ۔۔

وزیر اعظم نواز شریف نے صائمہ کی سفارتی خدمات کو قابلِ تحسین ہیں قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 26 جنوری 2016 17:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26 جنوری 2016ء) : وزیرِ اعظم نواز شریف نے اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کے جینیوا مشن کی سفیر پہلی پاکستانی نابینا خاتون صائمہ کی اعلیٰ خدمات کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے خوب سراہا۔ صائمہ 2013ء سے اس مشن سے وابستہ ہیں اور جینیوا میں ہی رہائش پذیر ہیں۔ نواز شریف کی ملاقات صائمہ سے سوئٹزر لینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے دوران ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ صائمہ نے اپنی معذوری کا بہانہ بنا کر کبھی اپنے فرائض میں کوتاہی نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت بھی ہمیشہ سے جسمانی طور پر معذور لوگوں کو با اختیار دیکھنا چاہتی ہے۔نا بینا خاتون صائمہ نے سال 2009ء میں فارن سروس جوائن کی تھی۔ وہ پاکستان کی پہلی نابینا سول سرونٹ ہیں اور cssکے امتحان میں عورتوں میں اُن کی پہلی اور پورے ملک میں اُن کی چھٹی پوزیشن تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں