اتحاد ایئر ویز نے پاکستان میں گلوبل سیلز کا اعلان کردیا
منگل 26 جنوری 2016 18:09
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) متحدہ وعرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے 26جنوری سے شروع ہونے والی اپنی پانچ روزہ عالمی سیلز مہم کے تحت پاکستان سے سفر کرنے والوں کیلئے شاندار بچت کی پیشکش کردی ہے۔کراچی ،لاہور اوراسلام آباد سے یورپ،مشرق وسطیٰ،افریقہ،شمالی امریکا،ایشیا اور آسٹریلیا کیلئے سفر کرنے والے مسافر بزنس اور اکانومی کلاس کیلئے 31جنوری تک خریدے گئے ٹکٹس پر یکم فروری سے31دسمبر تک سفر کر سکیں گے۔
ایئر لائن کے حب ابو ظہبی سے دو گھنٹے تک کی مسافت کے کنکشنز والے مسافر عالمی شہرت یافتہ شہروں بشمول لاس اینجلس،نیو یارک، فرینکفرٹ، لندن، استنبول،میونخ،روم،ابو ظہبی اور سڈنی کیلئے خصوصی پیشکش سے استفادہ کرسکیں گے۔(جاری ہے)
بزنس کلاس کیلئے لاس اینجلس کا دوطرفہ کرایہ 2لاکھ970پاکستانی روپے جبکہ فرینکفرٹ کیلئے دوطرفہ کرایہ 150,720پاکستانی روپے سے شروع ہوگا جس میں ٹرپل اتحاد گیسٹ مائلز کی بونس آفر بھی شامل ہے،اکانومی کلا س کیلئے ڈبل اتحاد گیسٹ مائلز بونس کے ساتھ استبول تک 45,060پاکستانی روپے جبکہ لندن کیلئے 61,260پاکستان روپے کرایہ رائج ہوگا۔
امریکا کیلئے سفر کرنے والوں کو امریکی امیگریشن اور کسٹم کے حوالے سے اضافی مراعات حاصل ہونگی اور ایسے مسافروں کو ٹرانزٹ کے دوران ہی ابو ظہبی ایئر پورٹ پر امریکی امیگریشن کے حوالے سے پری کلیئرنس سہولیات مہیا کی جائیں گی۔اس سہولت کا مقصد امریکا پہنچنے والے ان مسافروں کوامیگریشن کی رسمی کارروائیوں سے نجات دلا کرا ن کا قیمتی وقت بچانا ہے۔اتحاد ایئر ویز کے کنٹری منیجر پاکستان احمد ظہور کا کہنا ہے کہ ہماری یہ پیشکش پاکستان کے تین بڑے شہروں سے دنیا بھر میں سفر کرنے والے مسافروں کو رعایتی نرخوں پر ہمارے جدید طیاروں میں عالمی میعار کے سفر سے لطف اندوز ہونے کا شاندار موقع فراہم کرتی ہے۔رعایتی نرخوں(علاوہ ٹیکس) کے تمام ٹکٹس کی آن لائن بکنگ www.etihad.com پر یا اتحاد ایئر ویز کال سینٹر کے نمبر 00800 900 44017 یا پھر مقامی ٹریول ایجنٹس کے ذریعے کرائی جاسکتی ہے۔اتحاد ایئر ویز نے سال2003میں اپنے آپریشنز کا آغاز کیا اور سال2015میں 17.4ملین مسافروں کو انکی منزل مقصود تک پہنچایا۔اتحاد ایئر ویز اپنے بیس ابو ظہبی سے مشرق وسطیٰ،یورپ،ایشیا،آسٹریلیا اور امریکا تک مسافروں اور کارگو ترسیل کیلئے 116منازل تک سروس فراہم کرتی ہے یا سروس فراہم کرنے کی منصوبوں کا اعلان کرچکی ہے۔اتحاد ایئر کا فضائی بیڑہ 120ایئر بس اور بوئنگ طیاروں پر مشتمل ہے جبکہ تقریبا200طیارے فرم آرڈر پر ہیں جس میں 66بوئنگ 787،25بوئنگ777x، 62ایئر بسA350اور 5ایئر بس A380 شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سی پیک کے دوسرے مرحلہ میں تیزی لانے میں پرعزم ہیں، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے نئے معاہدے کیلئے پاکستان ..
کاروباری مرکز بلیو ایریا کے پٹرول پمپ کے سامنے آئل ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی ..
اسلام آباد ہائی کورٹ کا حج پر جانے والوں کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کا حکم
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے 20 سے زائد نمازیوں کے جوتے چوری
سی این جی سپلائی پرسیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ..
پاکستان میں بارشوں کاحالیہ سلسلہ 22 اپریل تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو