ایس ای سی پی نے این بی ایف سیز کوبرانچوں سے متعلق ہدایات جاری کر دیں
منگل 26 جنوری 2016 18:43
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جنوری۔2016ء) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سرمایہ کاروں کو تحفظ اور سہولت فراہم کرنے کے پیش نظر، ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، سرمایہ کاری بینکوں اور لیزنگ کمپنیوں اور مضاربہ کمپنیوں کی برانچیں کھولنے کے لئے لازمی معیارات و شرائط جاری کر دیں۔ ایس ای سی پی کی جاری کردہ شرائط میں تمام ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں ، غیر بینکاری مالیاتی کمپنیوں اور مضاربہ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی برانچ کھولنے اور کوئی بھی برانچ بند کرنے سے پہلے ایس ای سی پی کو مطلع کریں گے اور اس سے متعلق تفصیلات جمع کروائیں گے۔
کسی بھی کیپیٹل مارکیٹ حب میں برانچ کھولنے سے پہلے ایس ای سی پی کی منظوری لی جائے گی۔ تاہم یہ ادارے اسی شہر میں پہلے سے موجود برانچوں کو کیپیٹل مارکیٹ حب میں منتقل کر سکیں گی۔(جاری ہے)
ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ این بی ایف سی کی کوئی بھی برانچ بند کرنے سے پہلے اس برانچ کا تمام ریکارڈ ایس ای سی پی کو مہیا کیا جائے گا۔ برانچ بند کرنے سے پہلے ، عوام الناس کو مطلع کرنے کی غرض سے اسی برانچ میں ایک واضح جگہ پر برانچ کو بند کئے جانے سے متعلق نوٹس آویزاں کیا جائے گا اور مقامی روزنامے میں بھی شائع کیا جائے گااورادارہ اپنے تمام سرمایہ کاروں کومستقبل میں خط و کتابت کے لئے نئے ایڈیس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کرے گا۔
سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفط کے پیش نظر تمام این بی ایف سی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور لائسنس کی کاپی کو تمام برانچوں می واضح جگہ پر آویزاں کریں۔ ان اداروں کے لئے لازمی ہے کہ وہ اپنی برانچ میں متعلقہ شعبہ میں مہارت رکھنے والے ملازمین کو بھرتی کریں اور برانچ کے سٹاف اور ریکارڈ کی حفاظت کے لئے سکیورٹی کا مناسب انتظام کریں۔ تما م این بی ایف سی کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے سرمایہ کاروں کو معلومات کی فراہمی ، درخواست فارم بھرنے میں مدد فراہم کرنے کے لئے کسٹمر سپورٹ سٹاف بھی رکھیں اور سرمایہ کاروں کی شکایات کے ازالہ کا باقاعدہ نظام وضح کریں۔ ادارے اور اس کی جانب سے پیشکش کی جانے والی سہولیات اور مالی خدمات کی تفصیلات کے حامل کتابچے بھی سرمایہ کاروں کی رہنمائی کے لئے موجود ہونے چائیں۔ علاوہ ازیں، سرمایہ کاروں سے فنڈز وصول کرنے والے یا ڈپوزیٹ ٹیکنگ کرنے والے این بی ایف سی اور مضاربہ کمپنیوں کے لئے لازم ہے کہ وہ ااپنی تمام برانچوں میں ایس ای سی پی کی جانب سے ڈپوزٹ وصول کرنے کے سرٹیفیکیٹ اورادارے کی کرنٹ کریڈٹ ریٹنگ کو واضح جگہ پر آویزاں کریں ۔ سرمایہ کاروں کی لئے دستیاب تما م معلومات کو اردو میں بھی فراہم کیا جائے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
ایشیائی ترقیاتی بینک سال 2023 کی اپنی سالانہ رپورٹ جاری کردی
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے بھیجی جانے والی پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے لئے ایک ہی قومی کیمپ ..
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے اے پی ایم ٹرمینلز کے سی ای او کی پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کے ہمراہ ..
قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی
اراکین پارلیمنٹ کے نام ای سی ایل اور بلاک لسٹ میں ڈالے جانے پر سوال اٹھانے والوں کو اپنے دور میں بھی آواز ..
بھارتی وزیراعظم نے راجستھان میں مسلمانوں کے خلاف جو کلمات کہے وہ قابل مذمت ہیں، کیسومل کیل داس کوہستانی
قومی اسمبلی اجلاس، اراکین کا لوڈ شیڈنگ اور پانی کے مسئلے سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے ..
ایرانی صدر نے دورہ پا کستان پر شاندار استقبال کرنے پر صدر اور وزیراعظم سمیت پوری قوم کا شکریہ کیا ہے، ..
زرمبادلہ کے ذخائر 74ملین ڈالر کمی کے بعد 13.28 ارب ڈالرہوگئے
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، ..
ایف بی آر ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں ناکامی ، پانچ رکنی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم آفس میں جمع
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس