موسمی تغیرات کی وجہ سے سیلاب مستقل خطرہ بن رہے ہیں ٗوفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین

روک تھام کے لئے جامع منصوبہ بندی نہ کی تو مستقبل میں شدید نقصانات ہوں گے ٗاجلاس سے خطاب

منگل 26 جنوری 2016 19:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی و دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ موسمی تغیرات کی وجہ سے سیلاب مستقل خطرہ بن رہے ہیں، روک تھام کے لئے جامع منصوبہ بندی نہ کی تو مستقبل میں شدید نقصانات ہوں گے۔ گزشتہ چند سال سے پانی کے اخراج کی شرح میں اضافہ کی وجہ سے قابل کاشت زمین کے لئے آب پاشی کے نظام کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو پلاننگ کمیشن میں وہ پنجاب میں آب پاشی کی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے اجلاس کی صدارت کی جبکہ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زاہد حامد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ حکومت قدرتی آفات سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ وہ سیلاب سے بچاؤ کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کریں تاکہ ممکنہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں