مالدیپ کی وزیر خارجہ (کل) پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی

وزیراعظم اور مشیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیاجائیگا

منگل 26 جنوری 2016 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء ) مالدیپ کی وزیر خارجہ (کل) بدھ کو پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی۔ وزیراعظم اور مشیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیاجائیگا ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے مطابق مالدیپ کی وزیر خارجہ دنیا مومون 27 جنوری سے 29 جنوری تک پاکستان کا تین روزہ دورہ کرینگی ۔

اپنے دورے کے دوران وہ وزیراعظم محمد نواز شریف مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور سید طارق فاطمی سے ملاقاتیں کرینگی۔ ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور مالدیپ کے دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائیگا ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز مہمان وزیر اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دینگے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں