الخدمت فاؤنڈیشن کے پروگرام الخدمت آرفن کیئر کے تحت3 روزہ” سالانہ جائزہ اور پلاننگ ورکشاپ“

منگل 26 جنوری 2016 20:48

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 جنوری۔2016ء) الخدمت فاؤنڈیشن کے پروگرام الخدمت آرفن کیئر کے تحت3 روزہ” سالانہ جائزہ اور پلاننگ ورکشاپ“ منعقد ہوئی ۔ ورکشاپ میں چا روں صوبوں بشمول فاٹا ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ذمہ داران ، ایف ایس اوزاورآرفن فیملی اسپورٹ کی سینٹرل ٹیم نے شرکت کی۔سالانہ جائزہ اور پلاننگ ورکشاپ کی صدارت شاہد اقبال ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت فاؤنڈیشن نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نوید انور، نصراللہ گورائیہ اور شبیر احمد خان پروگرام منیجر آرفن فمیلی سپورٹ پروگرام اور ڈپٹی مینجرز عثمان ہاشمی ، عظیم شہزاد اور حسن المغیرہ ظفر نے شرکت کی۔ شاہد اقبال نے اپنی گفتگو میں کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے پروگرام الخدمت آرفن کئیر کے تحت اس وقت ملک کے طول و عرض میں ہزاروں یتیم بچوں کی کفالت کا کام جاری ہے۔ انہوں نے الخدمت آرفن کئیر پروگرام کے ذمہ داران کی ریجنل رپورٹس کو سراہا اور کہا کہ جس طرح سے ہمارا الخدمت آرفن کئیر کا کام ملک کے کونے کونے میں جاری و ساری ہے اسی طرح ہمیں اپنے کام کومزید فعال بھی بنانا ہے تاکہ فلاحی سرگرمیوں میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں