چین کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمٰن سے ملاقات

پاکستان اور چائینہ کے مابین آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 26 جنوری 2016 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 جنوری۔2016ء) چین کے ایک اعلی سطحی وفد نے چیئرمین چائینہ انوسٹمنٹ پروموشن سینٹر مسٹر" ین لی جن" کی قیادت میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام مسز انوشہ رحمان سے ملاقات کی اور پاکستان اور چائینہ کے مابین آئی ٹی کے شعبہ میں تعاون کو فروغ دینے، پاکستان میں آئی ٹی پارکس کے قیام، الیکٹرانک ترسیلات زر اور آئی سی ٹی سے متعلقہ دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ممبر ٹیلی کام مدثر حسین اور ایم -ڈی ـ"پی ایس ای بی" عاصم شہریار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چائینہ پاکستان اقتصادی راھداری کے منصوبہ کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے دونون فریقین نے روابط کے فروغ کیلئے ای- کاریڈور کے قیام سمیت انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ کئی اہم منصوبوں کے آغاز پر اتفاق کیا جو اس اقتصادی راھداری میں معاون ثابت ہونگے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے وفد کے شرکاء پر واضع کیا کہ پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبہ میں آگے بڑھنے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے۔ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ان مواقوں پر غور کیا جائے جن کی تحت اس صلاحیت کو بروئے کار لاکر سیکٹر کو مزید ترقی دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم" ڈجیٹل پاکستان "پر یقین رکھتے ہیں اور چین کی مدد سے ہم اپنے "ایکسلریٹڈ ڈیجیٹائیزیشن" کے خواب کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں۔

انوشہ رحمان نے چینی آئی ٹی کمپنیوں کی طرف سے پبلک پرائیویٹ پاڑنر شپ، اور مشترکہ سرمایہ کاری کی تجاویز پر وفد کو یقین دلایا کہ ایسی تمام تجاویز کا مکمل جائزہ بہت جلد پاکستانی قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے لیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ دونوں طرف سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ٹیکنالوجی پارکس کے قیام اور دیگر انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ انفراسٹکچر کی تعمیر کے حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں