’ عمران خان کے بد ترین مخالفین بھی جانتے ہیں کہ وہ کرپٹ نہیں‘

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 27 جنوری 2016 11:54

’ عمران خان کے بد ترین مخالفین بھی جانتے ہیں کہ وہ کرپٹ نہیں‘

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27 جنوری 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی صحافی چوہدری غلام حیسن نے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے بیان میں عمران خان پر الزام عائد کیا کہ عمران خان نے حکومت گرانے کے لیے بیرون ملک سے پیسہ لیا۔

(جاری ہے)

جس پر چوہدری غلام حسین نے کہا کہ عمران خان کے بد ترین مخالفین بھی یہ جانتے ہیں کہ عمران خان کرپٹ نہیں ہیں ، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات یہ بتا دیں کہ ان کا جتنا بھی پیسہ ملک سے باہر ہے اُسے ملک میں واپس لانے کا انہوں نے کیا بندوبست کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں