ٹی ڈی اے پی کے زیر اہتمام ”عرب ہیلتھ ایگزیبیشن“ میں 35 پاکستانی کمپنیوں کی شرکت

بدھ 27 جنوری 2016 11:55

اسلام آباد ۔ 27 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جنوری۔2016ء)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کے زیر اہتمام ”عرب ہیلتھ ایگزیبیشن“ میں 35 پاکستانی کمپنیوں نے شرکت کی ہے جس سے عالمی نمائش میں شرکت کے حوالے سے پاکستانی پویلین سب سے بڑا پویلین بن گیا۔

(جاری ہے)

ٹی ڈی اے پی کے بیان کے مطابق عالمی نمائش متحدہ عرب امارات میں ہو رہی ہے جس میں طبی مصنوعات اور ادویہ سازی کے ادارے شرکت کرکے اپنی مصنوعات کی نمائش کررہے ہیں۔ جس سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ واضح رہے کہ نمائش چار روز تک جاری رہنے کے بعد کل 28 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں