سپریم کورٹ ، قتل کا ملزم فریقین سے راضی نامہ ہونے پر بری

بدھ 27 جنوری 2016 12:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم محمدعباسی کو فریقین سے راضی نامہ ہونے پر مقدمے سے بری کر دیا ہے ۔ جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم محمد عباسی نے بہارہ کہو میں ایک شخص کو قتل کر دیا تھا اور اس کے خلاف دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج ہے ۔اس دوران فریقین سے راضی نامہ ہو گیا ہے اور انہوں نے اسے معاف کر دیا ہے ۔ اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ اسے رہا کیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو مقدمے سے بری کر دیا

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں