پاکستان دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب ہو چکا ہے‘صدر مملکت
بدھ 27 جنوری 2016 13:12
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی پر قابو پانے میں کامیاب ہو چکا ہے اب ہم ان اسباب کا جائزہ لیں جن کی وجہ سے ملک انتہاپسندی اور شدت پسندی کے رجحانات کا شکار ہوا تاکہ مستقبل میں اس طرح کے حالات سے بچنے کے لیے تدابیر اختیار کی جا سکیں۔صدر مملکت نے یہ بات پاکستان آرمی کے بیچلر آف ملٹری آرٹ اینڈ سائنس اور نسٹ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ کنفلکٹ اسٹڈیز کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پرایک سو چھبیس اور ایک سو ستائسویں پی ایم اے لانگ کورس کے کیڈٹس کو بھی ڈگریاں اور اعزازات دئیے گئے۔اس موقع پر پرنسپل نیپکونز ڈاکٹر شاہد احمد حشمت اورنیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیفٹنٹ جنرل انجینئر محمد اصغر نے بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ دور میں دفاعی سائنس پیچیدہ شکل اختیار کر چکی ہے اب سیاسی، سفارتی، اقتصادی حتی کہ مواصلات جیسے امور بھی دفاعی امور سے منسلک ہو گئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران جنم لینے والی انتہا پسندی اور دہشت گردی نے مسائل میں اضافہ کیا ہے۔ اس پس منظر میں یہ ناگزیر ہوگیا ہے کہ مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کی تربیت جدید تقاضوں کے مطابق کی جائے تاکہ وہ مسلسل بدلتے ہوئے حالات کے تقاضوں پر پورا اتر سکیں۔صدر مملکت نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ یہ امر باعث اطمینان ہے کہ پاکستانی قوم نے اپنے عزم سے دنیا پر واضح کیا ہے کہ وہ اور مسلح افواج اندرونی اور بیرونی ہر طرح کے حالات میں مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی اہلیت رکھتی ہے۔انھوں نے کہا کہ وہ دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں پر واضح کرتے ہیں کہ وہ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں پاکستانی قوم اور مسلح افواج آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی۔صدر مملکت نے ہدایت کی ملٹری آرٹ اینڈ سائنس کے کورس پر مسلسل غور و فکر جاری رکھا جائے تاکہ یہ کورس مستقبل کے تقاضوں ہر پورا اتر سکے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں ماضی میں وسائل کو ضائع کیا گیا جس سے پاکستان اقتصادی مسائل سے دوچار ہوگیا، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے بروقت منصوبے شروع نہیں کیے گئے، کرپشن اور بدعنوانی سے پاکستان کو شدید نقصان پہنچا۔ اس صورت حال سے نکلنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ ملک سے بدعنوانی کا مکمل طور پر خاتمہ کردیا جائے، اس سلسلے میں پاکستان کی نئی نسل اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔انھوں نے اس امر پر مسرت کا اظہار کیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کے سالانہ جائزے کے مطابق ملک میں بدعنوانی میں کمی ہوئی ہے۔انھوں نے کہا کہ بہتری کا یہ سفر جاری رہنا چاہئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اقتصادی راہداری کامنصوبہ قومی معیشت کے لیے ناگزیر ہے، قوم اس کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہونے دے۔صدر مملکت نے اقتصادی راہداری کے روٹ میں تبدیلی کی باتوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
اوپن یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے موضوع پر3 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام تک ملتوی
اپوزیشن کی طرف سے کورم کی نشاندہی کے ذریعے ایوان کی کارروائی ملتوی کرنے کی کوشش ناکام
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار ..
پیپلز پارٹی کی طرف سے کورم کی نشاندہی کے ذریعے اجلاس کی کارروائی ملتوی کرنے کی کوشش ناکام
قومی اسمبلی کا اجلاس، تحشیہ آرڈیننس 2024ء پیش کر دیا گیا
قومی اسمبلی کا اجلاس، الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ 2022ء پیش کر دی گئی
پیپلز پارٹی ڈیڑھ کروڑ کشمیریوں کے بنیادی حق حق خودارادیت کی ضمانت بھی ہے،چوہدری لطیف اکبر
نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (ترمیمی) بل 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
دہشت گر دوں سے مذاکرات نہیں ہوں گے، انہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا ، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
سپیکر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور محمد اقبال خان کو صدارتی خطاب کے موقع پر نامناسب برتائو اختیار کرنے پر معطل کر دیا
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
رشتے سے انکار پر لڑکے نے چھریاں مارکر لڑکی کو زخمی کردیا
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائے گی ، مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر اپوزیشن کا رویہ افسوسناک ہے،اعظم نذیر تارڑ
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی