وزارتوں اور ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر 2 کھرب 95 ارب 13 کروڑ 35 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری

بدھ 27 جنوری 2016 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء)وزارت منصوبہ بندی و ترقیات نے رواں مالی سال 2015-16ء کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر 2 کھرب 95 ارب 13 کروڑ 35 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے۔ حکومت نے رواں مالی سال میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 7 کھرب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے 60 ارب 4 کروڑ، ایراء کیلئے 3 ارب 41 کروڑ، پاکستان ہزاریہ ترقیاتی اہداف کیلئے 20 ارب، سیفران فاٹا کیلئے 7 ارب 81 کروڑ، گلگت بلتستان بلاک کیلئے 4 ارب 91 کروڑ، اے جے کے بلاک کیلئے 8 ارب، واپڈا پاور سیکٹر کیلئے 62 ارب 83 کروڑ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے 31 ارب 25 کروڑ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کیلئے 18 ارب 49 کروڑ، ریلویز ڈویژن کیلئے 7 ارب 81 کروڑ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کیلئے 18 ارب 69 کروڑ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 10 ارب 72 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن ایک خاص طریقہ کار کے تحت مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کو فنڈز جاری کر رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں