آزادکشمیر میں جہاں اضافی حلقوں کی ضرورت ہوئی وہاں میرٹ کی بنیاد پر نئے حلقے بنائینگے، چودھری عبدالمجید

بدھ 27 جنوری 2016 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء)وزیراعظم آزاد کشمیرچوہدری عبدالمجید نے کہاکہ آزادکشمیر میں جہاں اضافی حلقوں کی ضرورت ہوئی وہاں میرٹ کی بنیاد پر نئے حلقے بنائیں گے تاکہ آزادکشمیر کے عوام کی آمدہ مشکلات کاخاتمہ ہوسکے۔آزادکشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے آئین کی پاسداری ،عوامی حقوق کے تحفظ اور آزادخطہ کے عوام کی ترقی ومعاشی خوشحالی کا حلف اٹھا رکھا ہے ۔

تحریک حلقہ بناؤ کوٹلی کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے چودھری عبدالمجید نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے 60سال تک عوام کو یرغمال بنائے رکھنے والے اور عوامی حقوق کااستحصال کرنے والوں سے پوچھا جائے کہ انہوں نے آزادکشمیر کے عوام کے لیے کیا کیاہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیرنے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کو آزاد کشمیر کے عوام سے کوئی دلچسی نہیں رہی وہ ذاتی ایجنڈے کی تکمیل کرتے رہے اور عوام کو قبیلوں اور برادریوں میں الجھا کر مفاداتی سیاست کو فروغ دیتے رہے ۔

وفد میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما آفتاب انجم ایڈوکیٹ امیدوار اسمبلی سید شمس محی الدین، پیپلزٹریڈنگ ونگ آزادکشمیر کے صدر نصیر راٹھور ایڈووکیٹ، حلقہ بناؤ تحریک کے کوآرڈینیٹرچوہدری عبدالحمید،مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹری رابطہ خالد مرزا،مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری محمد یونس،جماعت اسلامی آزادکشمیر کے چوہدری جمیل احمد،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کیپٹن صدرالدین،سماجی رہنما علی احمد ملک اور صدر انجمن تاجراں مسعود رضا سیال شامل تھے۔

کوٹلی کے وفد نے کوٹلی میں اضافی حلقہ کے حوالے سے وزیراعظم آزاد کشمیرکو عوامی مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیرکو ریاست کے تشخص کا بھرپور دفاع کرنے اور آزادکشمیر میں میڈیکل کالجز اور میڈیکل یونیورسٹی سمیت پانچ یونیورسٹیوں کے قیام اور عوامی حقوق کی پاسداری پر وزیراعظم آزاد کشمیرکو خراج تحسین پیش کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں