کچی آبادی کیس:سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

بدھ 27 جنوری 2016 17:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے کچی آبادی کیس میں ملوث وفاقی ترقیاتی ا دارے کے ڈائریکٹر انفورسٹمنٹ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں کچی آبادی کیس میں ملوث سی ڈی اے کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد اقبال کو سینئر سول جج عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ایف آئی اے نے فاضل عدالت سے مرکزی ملزم محمد اقبال سمیت دیگر شریک ملزمان کے دس روزہ جسمانی ریمانڈ کے لئے استدعا کی ۔

ایف آئی اے نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم نے ایچ نائن کی کچی آبادی قائم کرانے میں سہولت کار کا کردار ادا کیا تھا ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہک گرفتار ملزم کچی آبادی قائم کرانے کیلئے سرکاری اراضی کو پیسوں کے عوض فروخت کرتا رہا ہے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فاضل عدالت نے ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے ایف آئی اے کے حوالے کردیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں