نیٹو کنٹینرز کیس،شہادتوں کا عمل مکمل ،نیب نے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی

بتایا جائے کہ کتنے کنٹینرز کہاں کہاں سے غائب ہوئے ، کون لوگ ملوث ہیں،جسٹس عظمت سعید کے ریمارکس سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی

بدھ 27 جنوری 2016 17:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جنوری۔2016ء) سپریم کورٹ میں نیٹو کنٹینرز کیس میں قومی احتساب بیورو نے اپنی رپورٹ داخل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مقدمے میں 97ریفرنس فائل کردیئے گئے ہیں جس کا ابھی تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے لیکن شہادتوں کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔ عدالت کہے تو تمام تر ریکارڈ دینے کو تیار ہیں جبکہ جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا ہے کہ یہ بھی بتایا جائے کہ کتنے کنٹینرز غائب ہوئے ہیں اور کہاں کہاں سے غائب ہوئے ہیں اور ان میں کون کون لوگ ملوث ہیں ۔

(جاری ہے)

عدالت نے دو ماہ کے اندر احتساب عدالت میں چلائے جانے والے مقدمات کی پیش رفت رپورٹ دو ماہ کے اندر طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ہے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز مقدمے کی سماعت کی ۔ ڈپٹی پراسکیوٹر جنرل نیب پیش ہوئے اور انہوں نے نیب کی جانب سے پیش رفت رپورٹ پیش کی اور کہا کہ ایساف کنٹنیرز کے حوالے سے ریفرنس فائل کئے گئے ہیں فائل کردہ ریفرنسوں کی تعداد 97ہے شہادتوں کے معاملات بھی کسی حد تک مکمل کرلئے گئے ہیں جس پر عدالت نے غائب ہونے والے کنٹینرز کی تعداد اور دو ماہ میں احتساب عدالت کی پیش رفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں