کشکول توڑنے والی حکومت قرضوں کے تاریخی ریکارڈ بنا چکی ہے، پی آئی اے کی نجکاری میں حکومت کی بدنیتی سامنے آ رہی ہے،اپوزیشن کی غیر موجودگی میں قومی ایئرلائن سے متعلق بل منظور کرانا نا انصافی ہے
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو
بدھ 27 جنوری 2016 18:03
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کشکول توڑنے والی حکومت قرضوں کے تاریخی ریکارڈ بنا چکی ہے، قومی ائیرلائن کی نجکاری میں حکومت کی بدنیتی سامنے آ رہی ہے،اپوزیشن کی غیر موجودگی میں پی آئی اے سے متعلق بل منظور کرانا نا انصافی ہے، پٹرول کی قیمت کم ہونے سے حکومت کو 1100 ارب روپے کا فائدہ ہو رہا ہے،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے پی آئی اے کے 34 فیصد اخراجات کم ہوئے ۔
وہ بدھ کو یہاں اپنے چیمبر میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کررہے تھے۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ کشکول توڑنے والی حکومت قرضوں کے تاریخی ریکارڈ بنا چکی ہے،پی آئی اے کی نجکاری یا کچھ اور حکومت کی بدنیتی سامنے آ رہی ہے،اپوزیشن کی غیر موجودگی میں پی آئی اے سے متعلق بل منظور کرانا نا انصافی ہے۔(جاری ہے)
سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے کہاتھا کہ آخری آدمی ہوں گا جو پی آئی اے کی نجکاری کروں گا،سینیٹر اسحاق ڈار ماضی میں پی آئی اے نجکاری کے خلاف احتجاج کی قیادت کرتے رہے۔
اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ پٹرول کی قیمت کم ہونے سے حکومت کو 1100 ارب روپے کا فائدہ ہو رہا ہے،پیٹرول کی قیمتوں میں کمی سے پی آئی اے کے 34 فیصد اخراجات کم ہوئے لیکن اب اس کی نجکاری کی جا رہی ہے جو سراسر قومی اداروں کے ساتھ ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013ء میں پی آئی اے کے 16500 ملازم تھے اور پیپلز پارٹی کے دور میں صرف 1435 نوکریاں دی گئیں جبکہ موجودہ حکومت لاکھوں روپے فی کس لے کر لوگوں کو بھرتی کر رہی ہےاسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
قانون کے پیشہ کی فلاح و بہبود اور ترقی اولین ترجیح ہے ، اعظم نذیر تارڑ
کیسز میں تاخیر کو کم کرنے، شفافیت کو بڑھانے، عدالتی عمل کو تیز کرنے میں ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے،نیشنل ..
علامہ اقبال نے امت مسلمہ کو فکر، امید کی نئی جہت دی،وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار
پاکستان میں تمام مذاہب کے پیروکار آزاد ہیں اور ریاست ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر رہی ہے،فیصل کریم کنڈی
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
وفاقی دارالحکومت میں پولن کی مجموعی مقدار میں اضافہ ریکارڈ
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ..
آئیسکو نے بجلی کی عارضی بندش کا دو روزہ شیڈول جاری کر دیا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ سے پاکستان میں ڈنمارک کے سفیر کی سربراہی میں وفد کی ملاقات
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری انسانی حقوق کے طریقوں سے متعلق 2023 کی رپورٹ کو مسترد کر دیا
قومی اسمبلی میں گندم کی خریداری اوراس سے منسلک دیگرمسائل پراراکین کا اظہارخیال
ایوان کا اجلاس بروقت شروع کرنے کو یقینی بنایا جا رہا ہے، ڈپٹی سپیکر
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت