طارق فضل چوہدری سے ترک صوبے قانونیا کے گورنر اور ڈپٹی میئر کی وفد کے ہمراہ ملاقات

ترکی کے دورے کی دعوت ، مولانا رومی کی مثنوی پیش کی

بدھ 27 جنوری 2016 18:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) وزیر مملکت کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے ترک صوبے قانونیا کے گورنر ایجدار ساریجیجک اور ڈپٹی میئر قانونیہ عبدالملک اوتگن نے فلاحی تنظیم ’’انسانی حق حریت‘‘ کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور کو زیر بحث لایا گیا۔

وزیر مملکت نے ترکی کی جانب سے پاکستان کی مدد اور خصوصی طور پر 2005ء کے ہولناک زلزلہ کے بعد تعمیر نو اور بحالی کے کاموں میں کردار اور تعاون کو سراہا۔ انہوں نے ترکی کے پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو بھی سراہا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ ترکی کا مختصر مدت میں انفراسٹرکچراور اقتصادی ترقی کا پروگرام قابل ذکر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم ترکی کے ترقی کے ماڈل کو اسلام آباد کی ترقی میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

گورنر قانونیا نے کہا کہ ترکی اور پاکستان قریبی دوست ملک ہیں اور وہ مشکل کی گڑھی میں ایک دوسرے سے مدد کی امید رکھتے ہیں۔ وفد نے وزیر مملکت کو انسانی حق حریت کے پاکستان میں کام بالخصوص تنظیم کی جانب سی پاکستان میں یتیم بچوں کی تعلیم کے بارے بریفنگ دی۔ قانونیا کے گورنر نے وزیر مملکت کو جلال الدین رومی کی مثنوی بھی پیش کی۔ وفد نے وزیر مملکت کو آئندہ ماہ فروری میں ترکی بالخصوص قانونیا کے دورہ کی دعوت دی۔ خبیب فاؤنڈیشن کے چیئرمین ندیم خان بھی وفد کی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں