عالمی بینک پانی کے شعبہ میں استعداد بڑھانے کے مختلف منصوبوں کیلئے پاکستان کو تین کروڑ 49 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی اضافی رقم فراہم کریگا
عالمی بینک اور اقتصادی امور ڈویژن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ٗ پر وقار تقریب میں دستخط کئے گئے
بدھ 27 جنوری 2016 18:26
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جنوری۔2016ء) عالمی بینک پانی کے شعبہ میں استعداد بڑھانے کے مختلف منصوبوں کے لئے پاکستان کو تین کروڑ 49 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی اضافی رقم فراہم کرے گا۔ اس حوالے سے عالمی بینک اور اقتصادی امور ڈویژن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔ سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق باجوہ اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاموتھو ایلانگوان نے بدھ کو یہاں ایک تقریب میں معاہدہ پر دستخط کئے۔
اس معاہدے کا مقصد دریائے سندھ سے متعلق آبی وسائل کے انتظام کے لئے مینجمنٹ انوسٹمنٹ پلاننگ اور استعداد سازی بڑھانا ہے۔ حکومت پاکستان نے پانی اور توانائی کے وسائل کی اہمیت کے پیش نظر عالمی بینک سے پانی کے شعبہ کے لئے 35 ملین ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی درخواست کی تھی۔(جاری ہے)
اس موقع پر سیکریٹری اقتصادی امور طارق باجوہ نے عالمی بینک کا بین الاقوامی ترقیاتی معاونت کے پروگرام کے تحت اضافی فنانسنگ کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ عالمی بینک نے 2008ء میں 38 ملین ڈالر کے قرضہ کی منظوری دی تھی۔ یہ رقم آبی وسائل کے بہتر انتظام و انصرام میں مددگار ثابت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ پانی کے انتظام کے وفاقی اداروں کو جدید ٹیکنالوجی اور متعلقہ عملہ کو تربیت بھی فراہم کی گئی ہے۔ اس موقع پر عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے بینک کی جانب سے پاکستان کے لئے مالی اور تکنیکی معاونت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس کا مقصد پاکستان کے آبی وسائل سے متعلق استعداد میں اضافہ اور انتظام میں بہتری ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار