پولیو کے خاتمہ کے بین الاقوامی ادارہ کی پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کی تعریف
بدھ 27 جنوری 2016 21:37
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء ) گلوبل پولیو اریڈیکشن اینی شیٹو (جی پی ای آئی) نے پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کوسراہا ہے اور وزیراعظم پاکستان کی پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کی نگرانی پر تعریف کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے پولیو بارے ڈائریکٹر رضا حسینی ،گلوبل ٹیم رہنما پولیو(یونیسیف ) جے وینگر پر مشتمل وفد نے بدھ کو یہاں وزیراعظم کی پولیو کے خاتمہ بارے فوکل پرسن سینیٹر عائشہ رضافاروق سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پولیو کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹرڈاکٹر رانا محمد صفدر بھی موجود تھے۔ وفد کے اراکین نے ملاقات کے دوران پولیو کے خاتمہ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا جائزہ لیا اور گذشتہ 8ماہ کے دوران پولیو کے خاتمہ میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا۔(جاری ہے)
وفد نے پولیو کے خاتمہ کے آپریشنز میں بہتری لانے کے لیے قومی اور صوبائی آپریشنز سینٹرز کے قیام اور پولیو کے خاتمہ کی کوششوں کی نگرانی کرنے پر وزیراعظم کی تعریف کی ۔
انہوں نے پشاور، کوئٹہ بلاک فاٹا اور کراچی کے کلیدی علاقوں میں پولیو پر قابو پانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو بھی سراہا۔ جی پی ای آئی کے شتراک دار جو کہ ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کے اجلاس سے قبل پاکستان کے دورے پر ہیں انہوں نے2015ء میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لیے حکومت پاکستان کو ہرممکن تعاون کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا۔دنیامیں پاکستان اور افغانستان دو ممالک رہ گئے ہیں جہاں پر پولیو کا وائرس گردش میں ہے اور یہ پولیو کی بیماری والے علاقوں میں سے ایک علاقہ ہے۔ جی پی ای آئی کے اراکین نے سینیٹر عائشہ رضا فاروق سے پولیو کے حوالہ سے افغانستان کے ساتھ تعاون بڑھانے اور رابطہ کاری جاری رکھنے کی درخواست بھی کی۔اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی