یو این ویمن پاکستان کیطرف سے " گلوبل اچیور " ایوارڈ ملنے پر انوشہ رحمن کو مبارکباد
بدھ 27 جنوری 2016 22:49
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جنوری۔2016ء) یو این وومن پاکستان کے سربراہ مسٹر جمشید قاضی نے آج اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام مسز انوشہ رحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور حال ہی میں یو این ویمن اور آئی ٹی یو کیطرف سے " گلوبل اچیور" ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ انوشہ رحمن کو یہ ایوارڈ آئی سی ٹی کے شعبہ میں انکی گرانقدر خدمات اور خواتین کی بحالی بذریعہ آئی سی ٹی کے اعتراف میں دیا گیا۔
وزیر مملکت نے یو این ویمن پاکستان کے سربراہ کو خواتین اور بچیوں کی آئی سی ٹی تربیت کے حوالے سے شروع کیے گئے مختلف منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور نادار بچیوں کو کوڈنگ اور ویب ڈیزائننگ کی تربیت کیلئے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اس مہارت کو بروئے کار لاکر باعزت روزگار کما سکیں۔(جاری ہے)
مسٹر جمشید قاضی نے بچیوں اور خواتین کیلئے کی جانے والی خصوصی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے آئی ٹی سیکٹر کی تعمیر و ترقی کیلئے موجودہ حکومت کے وژن اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی شبانہ روز محنت کی بھی داد دی اور آئندہ خواتین اور بچیوں کیلئے خصوصی منصوبوں میں باہم مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کروائی۔علاوہ ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی /چیئرمین پاکستان سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتا ح اسماعیل نے بھی وزیر مملکت انوشہ رحمن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پاکستان میں آئی سی ٹی سیکٹر میں مزید سرمایہ کاری لانے کے حوالے سے مخمتلف پہلوؤں پر بات چیت کی۔انوشہ رحمن نے کہا کہ پاکستان میں آئی سی ٹی سیکٹر بہت تیزی سے ترقی کی طرف گامزن ہے اور پوری دنیا سرمایہ کاری کیلئے ہماری طرف متوجہ ہے ۔ مفتا ح اسماعیل نے کہا کہ ہم آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کی شرع بڑھانے کیلئے ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی ممکنہ سہولیات دے رہے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
اسلام آباد،لیڈی ہیڈ کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق
ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی
ملت ایکسپریس واقعے کی ابتدائی انکوائری مکمل، کانسٹیبل میر حسن خاتون پر تشدد کا ذمہ دار قرار
ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے، وزیر دفاع
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسرائیل سے صورتحال ابھی پیدا ہوئی، اس کا دورے سے کوئی ..
پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کی فراخدلی سے میزبانی کر رہا ہے ، افغان مہاجرین کے مسائل کے حل کیلئے یو ..
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارتی و سٹرٹیجک شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے، سعودی سرمایہ کاری ..
18 اپریل پاکستان کرکٹ کا تاریخ ساز دن ہے، توصیف احمد
پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ پر آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن
اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ زرو و شور سے جاری
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی
-
ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے، وزیر دفاع
-
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسرائیل سے صورتحال ابھی پیدا ہوئی، اس کا دورے سے کوئی تعلق نہیں ،اسحاق ڈار
-
وزیر اعظم غیر ملکی سرمایہ کاری کے مشن پر کام کر رہے ہیں،حکومت آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد کرے گی ،شیزا فاطمہ
-
ای او بی آئی کے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک قائم کئے جائیں:پنشنرز فورم
-
سندھ ہائی کورٹ نے تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اور مقدمات کے خلاف درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹادی
-
رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو نوٹس جاری
-
پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ پر آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا تربیتی کیمپ زرو و شور سے جاری
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال، سماعت 22 اپریل کو ہوگی