شیوران پاکستان لبریکنیٹس کا تین تار چار سال کے دوران 2 ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

جمعرات 28 جنوری 2016 12:45

اسلام آباد ۔ 28 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جنوری۔2016ء) شیوران پاکستان لبریکنیٹس (سی پی ایل ) آئندہ تین تار چار سال کے دوران 2ارب روپے کی مزید سرمایہ کاری کرے گی جس سے کمپنی پلانٹ کی توسیع اور ملک بھر میں کمپنی کے دیگر تجارتی مراکز کو توسیع دی جائیگی۔

(جاری ہے)

سی پی ایل کے چیئرمین محمد نجم شمس الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمپنی پاکستان میں اپنا مستقبل محفوظ اور دیرپا سمجھتی ہے جس کے تحت سی پی ایل پاکستان میں سرمایہ کاری کا عمل جاری رکھے گا تاکہ اپنے صارفین بین الاقوامی معیار کی مصنوعات فراہم کر سکے ۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی اپنی ترقیاتی حکمت عملی کے تحت کمپنی نے ملک بھر میں گاڑیوں کے تیل تبدیل کرنے کی سہولتوں کے نیٹ ورک کو 65 مراکز تک بڑھایا ہے جبکہ رواں برس اس میں مزید توسیع کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایل ملک میں سرمایہ کاری کے عمل میں تسلسل کے تحت اپنی سروسز ، مصنوعات ، افرادی قوت کی ترقی کے ساتھ ساتھ کاروباری و سماجی ذمہ داری کے تحت لمبے عرصے تک اقدامات کرنے کیلئے پر عزم ہے تاکہ کمپنی کے مستقبل کو مزید روشن بنایا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں